بھارتی چیف آف ڈیفنس کا بیان انتہا پسند ذہنیت، دیوالیہ سوچ کا عکاس ہے، دفتر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FO Aisha Farooqui
FO Aisha Farooqui

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت کے ریمارکس انتہا پسندانہ ذہنیت اور دیوالیہ سوچ کی عکاس ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت کی انتہا پسندانہ سوچ ریاستی اداروں میں بھی سرایت کر چکی ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا بیان انتہا پسند ذہنیت، دیوالیہ سوچ کا عکاس ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کرنے والا بھارت، انسداد دہشتگردی کا پرچار کیسے کر سکتا ہے، جنرل راوت کی کشمیریوں کے بچوں کے لیے ’’ڈیریڈیکولائز کیمپوں‘‘ کی باتیں قابل مذمت ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بپن راوت کا بیان ایف اے ٹی ایف کی کارروائی کو سیاست زدہ بنانے کی کوشش ہے، توقع ہے کہ ایف اے ٹی ایف ممبران ان بھارتی سازشوں کو مسترد کردیں گے، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی بدنیتی پر مبنی مہم کے بارے میں مستقل طور پرآگاہ کر رکھا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے 5 اگست کو یکطرفہ غاصبانہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کا تشخص بدلا، مقبوضہ کشمیر میں ایفسپا اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون نافذ کیے گئے، ہندوستان مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کاشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہلے ہی 80 لاکھ افراد کی دنیا کی بڑے قید خانے میں بدل چکا، مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجی انسانی حقوق پامال کر رہے ہیں،بھارت نے 13 ہزار کشمیری بچوں کو گھروں سے اٹھا کر قید کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے مرتکب کی حیثیت سے، ہندوستان دہشت گردی کے معاملے پر کوئی صداقت قبول کرنے کی پوزیشن میں نہیں، بھارت کو اپنی غیر قانونی کارروائیوں پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ دنیا مسلم اور اقلیت مخالف متنازعہ شہریت بل پر احتجاج کی جانب بھی نہ دیکھے، بھارت کا ہر صورت غیرقانونی غاصبانہ اقدامات پر محاسبہ کرنا ہو گا، عالمی برادری اقلیتوں کے خلاف بے رحم عداوت کا نوٹس لے۔

Related Posts