بھارت کاشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan modi
imran khan modi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کونسل کے اجلاس کیلئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کونسل کا اجلاس رواں سال بھارت میں ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا، عمران خان کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی بھارت کرے گا ، جس کا اعلان تنظیم کے سکریٹری جنرل ولادی میر نوروف نے نئی دہلی میں کیا تھا۔

2017 میں بھارت اور پاکستان نے مکمل ممبر کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت اختیار کی، یہ ملکی سربراہان کا اجلاس ہے ، جس میں 8ممبر ممالک کے رہنما شرکت کریں گے، جن میں بھارت، چین، قازقستان، کرغستان، روس، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ عمران خان اکتوبر میں ہونے والے اس تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ماضی میں بعض اوقات  سربراہان حکومت کی بجائے وزرائے خارجہ بھی اس اجلاس میں حکومت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرنا ہوگا، چین

دوسری جانب اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کا اجلاس روس میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر روس میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے میکنزم کا حصہ اور اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پرعزم ہے، عام طور پر وزیراعظم ایس سی او کے سربراہان مملک کے اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔

Related Posts