کورونا مزید 45 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 20 لاکھ 49 ہزار ہلا
دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر، 20 لاکھ 49 ہزار ہلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں، موذی وباء سے ہلاکتوں  میں اضافے کا سلسلہ جاری، کورونا نے مزید 45 افراد کو ہلاک کردیا، 3 ہزار سے زائد مزید پاکستانی موذی وباء کا نشانہ بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3045 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 392356 ہوگئی ہے اور کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 7942ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 337553 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 46861 افراد زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 29427 ، خیبر پختونخوا میں 46604 ، سندھ میں 170206 ، پنجاب میں 117898 ، بلوچستان میں 17046 ، آزاد کشمیر میں 6556 اور گلگت بلتستان میں 4619 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں 2960 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سندھ میں 2897 ، خیبرپختونخوا میں 1355 ، اسلام آباد میں 307 ، گلگت بلتستان میں 97 ، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے ، حکومت پاکستان نے 31 جنوری 2021 تک 16 بڑے شہروں میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں ، شاپنگ مالز ، پبلک ٹرانسپورٹ ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک پر عملدرآمد لازمی بنائیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بعد تحریک انصاف سندھ میں بھرپور جلسے کرے گی،خرم شیر زمان

شہریوں کو گھر سے نکلتے وقت ماسک پہننے کا مشورہ گیاہے اورسرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر میں کام کرنے والوں کو ماسک پہننا ضروری ہے۔

Related Posts