بڑی سفارتی کامیابی، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan re-elected to UN Human Rights Council

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک :ایشیاء بحر الکاہل گروپ میں 169 کے بڑے ووٹ کے ساتھ پاکستان کو 3 سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے جنیوا میں قائم 47 رکنی ہیومن رائٹس کونسل کے 15 نئے ممبروں کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم کا کہنا ہے کہ اس اہم انتخاب میں پاکستان کی کامیابی عالمی برادری کی جانب سے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عالمی رہنماؤں سے ذاتی گفتگو ، وزارت خارجہ کی رہنمائی اور بیرون ملک پاکستان کے تمام مشنوں اور اقوام متحدہ میں میری ٹیم کی شراکت کی وجہ سے ہے۔

جنرل اسمبلی میں انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعہ ہوا ، جس کی سادہ اکثریت درکار تھی،یہ پانچویں بار ہے جب پاکستان کونسل کے لئے منتخب ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں وکشمیر‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

مقابلہ صرف ایشین پیسیفک گروپ میں تھا۔ دوسرے گروپوں نے متفقہ امیدوار رکھے،کونسل میں ایشیاء پیسیفک کی چار نشستوں کے لئے پانچ امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ پاکستان کے علاوہ چین ، نیپال اور ازبکستان منتخب ہوئے۔

Related Posts