افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکی صدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan play important role in Afghan war: US President

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن :امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماوں سے گفتگو کی۔اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی امریکن طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

افغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے بڑے حملے سے بچنے کے لیے امریکا جنگی جہازوں کے ذریعے افغان فورسز کی مدد کر رہا ہے تاہم اس کے باوجود طالبان نے شمالی ضلع پر قبضہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں گزشتہ ہفتے سے شدید لڑائی جاری ہے، جب امریکی فوج نے ملک سے باضابطہ طور پر اپنے باقی فوجیوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ایمازون کے رجسٹرڈ سیلرز کی فہرست میں شامل کیے جانے کے فوائد

امریکی فوج کو گزشتہ سال طالبان سے ہونے والے معاہدے کے مطابق پہلے یکم مئی تک انخلا مکمل کرنا تھا تاہم واشنگٹن نے اس مدت میں 11 ستمبر تک توسیع کردی جس پر طالبان نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔سرکاری عہدیدار عتیق اللہ نے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے حوالے سے کہا کہ امریکا کی طالبان کی پوزیشنز پر شدید بمباری نے ان کی لشکر گاہ میں پیش قدمی کو روک دیا ہے۔

ہلمند کی صوبائی کونسل کے سربراہ عتیق اللہ افغان نے کہا کہ بمباری شدید تھی، میں نے کئی سالوں میں اتنی شدید بمبار نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز نے پیش قدمی کر لی تھی تاہم سرکاری فورسز نے ان میں سے چند علاقوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے چار روز سے ہلمند کے لگ بھگ تمام اضلاع میں اپنے حملے شدید کر دئیے۔امریکی دفاعی عہدیدار نے سرکاری فورسز کی فضائی مدد کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ہلمند اور ملک کے دیگر خطوں میں افغان فورسز کی مدد کے لیے امریکی فوج فضائی بمباری میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ افغان فورسز اور امریکی فوج کی کارروائیوں کے باوجود طالبان نے شمالی صوبے بغلان کے ضلع برکا پر قبضہ کر لیا ہے۔

Related Posts