یوم یکجہتی فلسطین ، پاکستان کا او آئی سی سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan observes ‘Palestine Solidarity Day’, urges OIC to take action

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں علماء کونسل کی اپیل پر اسرائیل کے مظالم کیخلاف یوم یکجہتی فلسطین جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے او آئی سی سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد بے گناہ فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا فلسطینیوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بنیادی آزادیوں پر بڑھتی پابندیوں اور مسجد اقصیٰ اور فلسطینی آبادیوں پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ طاقت کے صریحاً استعمال اور فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ،اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 120ہوگئی ہے ، جن میں 31بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں 15 خواتین جبکہ 621 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Related Posts