وزیر اعظم عمران خان کا فلسطینیوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM reaffirms Pakistan’s support for rights of Palestinians

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور بے گناہ نمازیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے صدر محمود عباس کو پاکستان کی کوششوں کایقین دلایااورموجودہ بحران کے دوران پاکستانی قیادت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔

فلسطینی صدر نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا اور پاکستانی قیادت کے ردعمل اور بیانات کی تعریف کی ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال پر قریبی روابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط لکھا تھا جس میں  فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے پاکستان کے بھر پور عزم کا اظہار کیا تھا۔

صدرمملکت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کے لئے اور آزاد ، قابل عمل اور متمول فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے پاکستان کی حمایت کی توثیق کی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے پرتشدد اور غیر قانونی اقدامات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے دکھ اور تکلیف میں شریک ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی حملوں کے متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Related Posts