پی این ایس اصلت اور معاون کا افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistani mission in ghana
pakistani mission in ghana

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستانی مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس اصلت اور معاون کا افریقہ میں گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ کیا ،پاکستانی مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے اہم ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مشن کمانڈر نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ مشن کمانڈر نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے جانے والے مظالم سے گھانا کے حکام کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور P3C ائیر کرافٹ کی ترکی میں عالمی بحری مشقوں میں شرکت

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بندرگاہ میں قیام کے دوران پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گھانا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 2600 سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

ترجمان نے بتایاکہ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts