پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور P3C ائیر کرافٹ کی ترکی میں عالمی بحری مشقوں میں شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

navy in turkey
پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور P3C ائیر کرافٹ کی ترکی میں عالمی بحری مشقوں میںشرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر اور P3C ائیر کرافٹ نے ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت کی ،یہ مشقیں 9 سے 21 نومبر تک بحیرہ روم میں منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی جہازوں نے ترک بحریہ کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم میں منعقدہ پاکستان اور ترکی کے مابین دوطرفہ مشق میں بھی بھرپور شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ مشقوں میں بارہ سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی جس کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کی بندرگاہ اکساز کے دورے کے دوران پی این ایس عالمگیر پر استقبالیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ استقبالیہ میں ترک بحریہ کے اعلی حکام، پاکستانی کمیونٹی، ایکسرسائز میں شامل دوسرے جہازوں کے افسران، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موْقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

Related Posts