پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل مشرقی یروشلم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ، اسرائیل کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظورکرلی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کی رکنیت حاصل کرلی،کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین الاقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا اور اقوام متحدہ نے پاکستان کو 3 اداروں کی رکنیت دے دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے جرائم کی روک تھام، خواتین سے متعلق کمیشن اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن کی رکنیت حاصل کی ہے اور پاکستان تینوں کمیشنز کی رکنیت یکم جنوری 2022 سے سنبھالے گا، کمیشن مختلف معاشی اور معاشرتی امور پر بین لالقوامی کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین ذخیرہ کرنے والے امیر ممالک پر اقوام متحدہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ویکسین کی غیرمنصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات ہیں اور اگر یہ ویکسین ہر جگہ ہر کسی کو لگے تو اس میں سب کا فائدہ ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں سیاہ فام جارج فلوئڈ کا قتل، نسل پرستی کا رجحان اور اخلاقی اقدار

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے امیر ممالک کو کورونا ویکسین دیگر ممالک میں تقسیم کرنے کی ترغیب دی تاکہ وبا کا خاتمہ ہو سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ویکسین کی غیرمنصفانہ تقسیم پر شدید تحفظات ہیں اور اگر یہ ویکسین ہر جگہ ہر کسی کو لگے تو اس میں سب کا فائدہ ہے۔امیر لگے اور غریب کو نہیں یہ مناسب نہیں ہوگا۔

Related Posts