پاکستان کی بھارت میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی بھارت میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت
پاکستان کی بھارت میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی ریاست کرناٹک کی مساجد میں اذان روکنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں مسلم مخالف تعصبات بے نقاب ہورہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مساجد کے لاؤڈ اسپیکرز پر ہندو عقیدتی گیتوں کو بجانے کی بھی مذمت کی، اُن کا کہنا تھا کہ ہندو جنونی گروپوں نے نام نہاد اذان سے آزادی مہم شروع کی ہے، نئی مہم بی جے پی کے زیر اقتدار بھارت میں نئی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں مساجد سے زبردستی اسپیکر بھی ہٹائے جارہے ہیں، بھارتی حکومت کو اقلیتوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی حکومت نے پر تشدد لوگوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا

خیال رہے کہ کچھ دن قبل ممبئی کی سب سے بڑی مسجد کے امام محمد اشفاق قاضی سمیت دیگر مسلم رہنماؤں نے اذان دیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اشفاق قاضی کا کہنا تھا کہ ہماری اذان کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گئی ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ يہ معاملہ مذہبی رُخ اختیار کرے۔

بھارت کی 20 کروڑ کی مسلمان آبادی اس فيصلے کو بھارت کے سخت گیر ہندوؤں کی طرف سے ان کی مذہبی آزادی اور حقوق کو محدود کرنے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھتی ہے۔

Related Posts