سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم
سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کولمبو: سری لنکا میں لوگوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اپنی مسلح فورسز کو ملک میں فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
سری لنکا کی وزارت دفاع کے ترجمان نالن ہیراتھ نے کہا کہ فورسز کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے یا عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص پر گولی چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 10 مئی کو سری لنکا نے فوج اور پولیس کو بغیر وارنٹ کے لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے ہنگامی اختیارات بھی دیے تھے جبکہ ایک دن قبل ملک بھر میں متعدد جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کینجھر جھیل میں پانی کی سطح میں واضح کمی،کراچی میں قلت آب کا خطرہ

خیال رہے کہ سری لنکا تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ہزاروں مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملہ کرنے کے لیے کرفیو کی خلاف ورزی کی جبکہ حکمران جماعت کے قانون سازوں اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو نذرِ آتش بھی کیا۔

Related Posts