پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang 2nd T20
pak vs bang 2nd T20

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

بنگال ٹائیگر کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد نعیم بڑا سکور نہ بناسکے اور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نےحاصل کی۔

محمد متھن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے مہدی حسن 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس 8 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جن کی وکٹ فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے حاصل کی۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائےاور رن آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی

بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے بعد جب پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تووہ مایوس کن رہااور 6 رنز کے مجموعی اسکور پر احسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

تاہم بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، محمد حفیظ نے 39 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

دونوں بلے بازوں نے 131 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، مہمان باؤلر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

Related Posts