پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bangladesh 1st t20
pak vs bangladesh 1st t20

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 142رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، شعیب ملک نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے،بنگلہ دیشی اوپنرز نے اننگز کا اعتماد سے آغاز کیا اور تمام پاکستانی باؤلرز کو سنبھل کر کھیلتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 71رنز جوڑے۔

بنگلا دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبال تھے جو 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،لٹن داس اور محمد نعیم نے تیزی سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن 98 کے مجموعی اسکور پر ایک اور رن آؤٹ کے نتیجے میں لٹن داس بھی آؤٹ ہوئے۔

محمد نعیم کو شاداب خان نے 43 رنز پر آؤٹ کیاجبکہ بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اننگز کے آخری اوور میں بنگلہ دیش نے 13رنز بنا کر مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور پہلا میچ کھیلنے والے حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں اننگز کی دوسری ہی گیند پر کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے اور پاکستان صفر پر پہلی وکٹ سے محروم ہو گیا، جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 17 رنز ہی بناسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پہلا میچ کھیلنے والے احسان علی کا ساتھ دینے تجربہ کار شعیب ملک آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 46رنز کی شراکت قائم کر کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب جاری رکھا، احسان علی 36 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، افتخار احمد 16 کے مہمان ثابت ہوئے اور عماد وسیم 6 رنز پر بولڈ ہوئے ۔

تاہم شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، وہ 58 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان نےآخری اوورمیں ہدف حاصل کر کے میچ میں 5وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

Related Posts