کراچی، کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق مریضوں کیلئے آکسیجن مفت دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق مریضوں کیلئے آکسیجن مفت دستیاب
کراچی، کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق مریضوں کیلئے آکسیجن مفت دستیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق مریضوں کے علاج کیلئے آکسیجن مفت دستیاب ہے جس کا سہرا آکسیجن ڈیلر کاشف کے سر جاتا ہے جو راہِ خدا میں کورونا سمیت دیگر مستحق مریضوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کورونا سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم کراچی میں ایک ایسے آکسیجن ڈیلر بھی موجود ہیں جو مستحق مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیلر کاشف نے کہا کہ ہم کورونا وباء کی آمد سے قبل ہی مستحق مریضوں کو آکسیجن فراہم کر رہے تھے۔

آکسیجن ڈیلر کاشف نے کہا کہ ہم گزشتہ تقریباً 27 برس سے فی سبیل اللہ مستحق مریضوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ جن لوگوں کو زکوٰۃ دی جاتی ہے یا وہ مستحق ہوتے ہیں، انہیں آکسیجن مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ڈیلر کاشف نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ 50 فیصد تعاون کرسکتے ہیں تو ان کی 50 فیصد قیمت بھی ہم برداشت کرلیتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ کورونا وباء کے باعث آکسیجن کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

عوام کے بہترین مفاد میں آکسیجن ڈیلر کاشف نے مطالبہ کیا کہ جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح آکسیجن ڈیلرز کو بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔

لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کاشف نے کہا کہ ہمارے پاس پولیس آ کر کہتی ہے کہ آپ کو کاروبار کی اجازت نہیں ہے، آپ دکان بند کردیں۔ مریضوں کو آکسیجن نہیں ملتی تو ان کیلئے مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو دوگنا ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو دینے سے پیسہ کم نہیں ہوتا، ہمیشہ دو گنا ہو کر ادائیگی واپس مل جاتی ہے۔ ہمارے ساتھ کراچی کے دیگر شہری بھی اس کارِخیر میں حصہ ملا رہے ہیں۔ ہم صرف اللہ کو راضی کرنے کیلئے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

آکسیجن حاصل کرنے کا طریقۂ کار بتاتے ہوئے کاشف نے کہا کہ مستحق مریض ہم سے رابطہ کریں۔ ہم ان کا نام بھی کسی کو نہیں بتائیں گے اور آکسیجن فراہم کرتے رہیں گے۔ آکسیجن کی فراہمی سے کورونا کے مریضوں کا مسئلہ حل ہوتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 70کنال اراضی پر قبضہ کرنے کے خلاف مقامی شہریوں کا شدید احتجاج

Related Posts