پی پی پی کی جیت، اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عام انتخابات 2024 کے دوران سندھ میں کلین سویپ کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما اویس قادر شاہ آج ہونے والے اجلاس کے دوران اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے 9 آزاد اراکین اور جماعتِ اسلامی کے رکن محمد فاروق نے حلف اٹھا لیا۔ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خیر مقدم کیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، آغا سراج درانی نے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پینل آف اجلاس نامزد کیے۔نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج حلف اٹھانے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سندھ کے عوام کی خدمات جاری رکھیں گے۔

پینل آف اجلاس میں سابق وزیر سعید غنی، شرجیل میمن، ندا کھوڑو اور علی خورشیدی شامل تھے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کیلئے خفیہ رائے شماری کا طریقہ اپنایا گیا۔ سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور چناؤ کے عمل میں احتجاجاً شرکت نہیں کی۔

ایوان میں ووٹنگ مکمل ہونے پر اسپیکر آغا سران درانی نے گنتی مکمل کرنے کے ساتھ ہی نتائج کا اعلان کردیا اور بتایا کہ سیّد اویس قادر شاہ 111 ووٹ لے کر نئے اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ آغا سراج درانی نے نومنتخب اسپیکر سے عہدے کا حلف بھی لے لیا۔

نئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلف اٹھانے کے بعد ایوان سنبھال لیا۔ اسپیکر کے طور پر اویس قادر شاہ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے طور پر نوید انتھونی کے کاغذاتِ نامزدگی درست قرار دئیے گئے تھے۔10 اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ اسمبلی میں اراکین کی تعداد 157 ہوگئی۔

Related Posts