رواں مالی سال کے 6 ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر صرف 151 ارب روپے خرچ کیے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے چھ ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر صرف 151 ارب 42 کروڑ روپے خرچ کیے جاسکے جبکہ متعدد وزارتوں کو مختص کردہ ترقیاتی بجٹ کا دس فیصد بھی جا ری نہیں کیا جاسکا۔

ترقیاتی بجٹ کے اجراء کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں727 ارب روپے مختص کیے گئے۔ 6 ماہ میں 258 ارب روپے 80 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کی اجازت تھی۔ وزراتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 88 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے مختص 9 ارب 50 کروڑ میں سے صرف 10 کروڑ 92 لاکھ استعمال ہوسکے۔ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے مختص 18 ارب 73 کروڑ میں سے 2ارب 64 کروڑ جاری کیے گئے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 44 ارب 71 کروڑ میں سے 5 ارب 18 کروڑ روپے استعمال کیے جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کرگیا، ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کیلئے مختص 6 ارب 33 کروڑ میں سے 3 ارب 66 کروڑ روپے استعمال کیے جاسکے ہیں۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مختص 13 ارب 32 کروڑ میں سے1 ارب 49 کروڑ روپے استعمال ہوئے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق وزارت سائنس وٹیکنالوجی ریسرچ کے منصوبوں کیلیے مختص 5 ارب 71 کروڑ میں سے 63 کروڑ روپے استعمال کیے جا سکے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے مختص 117 ارب 25 کروڑ میں سے 25 ارب 87 کروڑ خرچ، ایرا کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

Related Posts