عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سربراہ کی طرف سے عالمی معیشت کی سست روی کے بیان اور ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں ایک ماہ میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ 98 سینٹ یا 1.1 فیصد گر کر 84.93 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ ڈالر کی مضبوطی کے بعد یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 77 سینٹس یا ایک فیصد سے کم ہو کر 79.49 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

قبل ازیں روس نے اگلے برس تیل کی قیمت ڈیڑھ سو ڈالر فی بیرل بڑھنے کی پیش گوئی کر ی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی قومی سلامتی کونسل اور ملٹری انڈسٹری کمیشن کے نائب سربراہ دیمتری میدودیف نے پیشگوئی کی تھی کہ ایلون مسک امریکا کے صدر بننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گے۔

نائب سربراہ کے مطابق سال نو پر ہر شخص مستقبل کے بارے میں اپنے مفروضے پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر میدودیف نے 10 پیشگوئیاں کیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ ایک بار پھر یورپی یونین کا حصہ بن جائے گا، گیس کی قیمت پانچ ہزار ڈالر فی ایک ہزار کیوبک میٹر ہوجائے گی۔ شمالی آئرلینڈ برطانیہ سے آزادی حاصل کرکے آئرلینڈ کا حصہ بن جائے گا۔ یوکرین کے مغربی علاقوں پر پولینڈ اور ہنگری قابض ہوجائیں گے۔

Related Posts