کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ
کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کا جنوبی کوریا میں سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریا میں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف کرپٹو ایکسچینج بائننس نے جنوبی کوریائی کرپٹو کمپنی گوپیکس کے 41 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بائننس اور گوپیکس کے درمیان پچھلے سال سے اس معاملے پر بات چیت چل رہی تھی ، تاہم حصص کے بارے میں بات چیت کی وجہ سے اس معاملے کو نئے سال تک روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف ٹی ایکس کا فروری سے صارفین کو اثاثے واپس کرنیکا اعلان

بائننس، گوپیکس کے حصص کو کمپنی کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر لی جن ہائینگ سے خریدے گی۔ جون ہینگ ایکسچینج کے سی ای او ہیں اور مستحکم انتظام کے لیے اس عہدے کو برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج کریکن کا جاپان میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ سال 2022 کے شروع میں بائننس نے کورین مارکیٹ میں براہ راست داخلے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عدالت نے دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیموئل بینک مین فرائیڈ کو 25 کروڑ ڈالر کے ضمانتی پیکج پر رہا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

ایف ٹی ایکس کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ایک سال تک دھوکے میں رکھنے کے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو ہلا دینے والے فراڈ کیس میں بینکمین فرائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا، جمعرات کو انھیں پہلی بار مین ہٹن کے مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انھیں 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

Related Posts