پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

مہنگائی کی ماری عوام پر وفاقی حکومت نے ایک اور پیٹرول بم گرا دیا ہے۔  اوگرا کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے برعکس آئندہ پندرہ روز کے لیے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت پٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

Related Posts