بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ
بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے بارشوں کے خدشے کے پیش نظر کراچی واٹر بورڈ اور واسا کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ اجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر بورڈ، واسا کے عملے کو بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، تمام عملہ اور افسران ہر قسم کی صورت حال کے لئے تیار رہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے جبکہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کریں پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری نکاس کا انتظام کیا جائے جبکہ تمام مشینری، ایکوپمنینٹ اور گاڑیاں بھی تیار رکھی جائیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید شارع فیصل، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کا کم دبا و ہے جس کے باعث کراچی میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل صبح تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ، پی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا

Related Posts