مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو بھی مسلسل 77ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو بھی مسلسل 77ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری رہا
مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو بھی مسلسل 77ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری رہا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اتوار کے روز بھی مسلسل 77ویں روز فوجی محاصرہ اورانٹرنیٹ کی معطلی بدستور جاری رہی ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سخت پابندیوں ، انٹرنیٹ ، موبائل فون اور پبلک ٹراسپورٹ کی معطلی کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ بھارتی فوج کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف خاموش احتجاج کے طورپر لوگوں نے اتوار کو بھی ہڑتال جاری رکھی۔ دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے اورصرف صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے کھلتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں باالخصوص مریضوں اور ڈاکٹروں کو اسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وادی کشمیر کے کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیان ، اسلام آباد، کولگام ، بڈگام ، سرینگر اور گاندربل سمیت تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے اور ان اضلاع میں 24گھنٹے قابض بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد 5اگست سے مسلسل بند ہے اور بھارتی فورسز کی بھاری تعداد مسجدکے ارد گرد اور ملحقہ بازاروںمیں تعینات ہے۔

اگرچہ قابض انتظامیہ نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نصاب میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اس کے باوجود طلباء کلاسوں میں نہیں جاتے جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پریشانی کے سبب ان کو تعلیمی اداروں میں بھیجنے کے لیے تیار نہیں۔

Related Posts