مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے سخت فوجی محاصرے میں عید منائی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Occupied Kashmir people observe Eid under strict military siege

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: پوری امت مسلمہ کے برعکس مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے آج عید بھی بھارتی فوجیوں کے سخت محاصرے میں منائی۔

عیدالفطر کے موقع پرکشمیر میڈیاسروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض حکام نے عید کے موقع پر بھی وادی میں سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

لوگوں کو عید کی خوشیاں منانے سے روکنے کیلئے گلی کوچے میں ہندوستانی فوج اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ہندوستانی ریاستی دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ماہ صیام کے دوران سرچ آپریشن میں 25 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے دوران اور بھارت مخالف پر امن مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز کے تشددسے کم از کم 249 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیری بھارت کے بجائے پاکستان کیساتھ عید منا رہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ الفطر منارہے ہیں کیونکہ بھارت میں عید کا چاند نظر آنے کی وجہ سے عید کل ہوگی۔

Related Posts