کشمیری بھارت کے بجائے پاکستان کیساتھ عید منا رہے ہیں،راجہ فاروق حیدر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5اگست کے بعد مودی نے غیراعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے، فاروق حیدر خان
5اگست کے بعد مودی نے غیراعلانیہ جنگ چھیڑ دی ہے، فاروق حیدر خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپور :آزاد جموں و کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کایہ فیصلہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوستانی حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ، ان کا کہنا ہے کہ کشمیروں نے بھارتی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے اور کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ کشمیری عوام سے ان کا حق رائے دہی نہیں چھین سکتا۔

دوسری طرف آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ معاشی اور عسکری طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے کی جلد کامیابی کی واحد ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے جعلی حملہ کرسکتا ہے۔وزیرِ اعظم

واضح رہے کہ اگست 2019ء میں  بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم کرنے کے بعد تاحال کرفیو نافذ ہے اور کشمیری عوام سخت اذیت میں زندگی کے دن کاٹ رہے ہیں۔

Related Posts