آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹینس اسٹار جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹینس اسٹار جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد
آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹینس اسٹار جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹینس کے عالمی نمبر 1 اسٹار نوواک جوکووچ کے خلاف آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، فیڈرل کورٹ نے جوکووچ کی ویزہ اپیل مسترد کردی ہے، جوکووچ ڈی پورٹ کیے جانے تک زیرِ حراست رہیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے جوکووچ کا ویزہ کورونا ویکسین نہ لگوانے کی شکایت پر منسوخ کیا، عالمی نمبر 1 کھلاڑی نے ویزہ منسوخی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ دینے کی وجہ بتادی

فیڈرل کورٹ نے نوواک جوکووچ کی ویزے کی منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ عالمی نمبر 1 ٹینس اسٹار کو آسٹریلیا بدر کیا جائے گا جو آسٹریلین اوپن ٹینس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ملک سے باہر جانے تک انہیں حراست میں رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 1 ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کورونا ویکسین لگوائے بغیر آسٹریلیا پہنچنے کے باعث بارڈر فورس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ امیگریشن وزیر کے ساتھ ساتھ عدالت نے بھی ویزہ منسوخی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن کھیل کر رواں برس 21 مسلسل کامیابیوں کا تسلسل قائم رکھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراسکتے تھے۔ سربین کھلاڑی کوراجر فیڈر اور رافیل نڈال کے ہم پلہ قرار دیاجاتا ہے۔ 

Related Posts