میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟ رضوان نے اصل وجہ بتادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟ رضوان نے اصل وجہ بتادی
میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟ رضوان نے اصل وجہ بتادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی اصل کہانی سے پردہ ہٹا دیا۔

محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے۔

اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا۔

ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: کراچی پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام، ڈکتیوں نے ساجد اسحاق کو گولیاں مار دیں

انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

Related Posts