کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور
کشمیر اور بھارت میں ہندوتوا کے خلاف طوفان روکا نہیں جاسکتا۔میجر جنرل آصف غفور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور نے کہا ہے کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر اور خود بھارت میں ہندوتوا کے خلاف جو طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پورے بھارت میں ہندوتوا کے خلاف احتجاج جاری ہے جسے سطحی ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا۔

میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اپنا مذہب راتوں رات اس لیے تبدیل کیا تاکہ متنازعہ شہریت بل کی حمایت کی جاسکے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے شیئر کردہ ٹویٹ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے بھارت کے حق میں پروپیگنڈہ کرنے والے ہندوؤں یا دیگر مذاہب کے لوگوں  نے خود کو مسلمان ظاہر کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کے شیئر کیے گئے ٹویٹ میں متنازعہ شہریت بل کی حمایت کرنے والوں نے خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے متنازعہ شہریت بل کے بارے میں ایک ہی جیسے ٹویٹ کیے جنہیں بڑی آسانی سے جھوٹا ثابت کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تاریخِ انسانی  کا بد ترین کرفیو آج 133ویں روز بھی نافذ ہے جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظامِ زندگی بدستور مفلوج ہے۔

 اس سے قبل بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آسام سمیت دیگر ریاستوں میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا۔

 ہر  گزرتے دن کیساتھ بھارت کی متعدد ریاستوں میں عوام اور انتظامیہ کے مابین جھڑپوں میں شدت آرہی ہے تاہم گزشتہ روز تک 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

  بھارت کی لوک سبھا اور راجیا سبھا نے متنازعہ شہریت  بل دو روز قبل  منظور کیا جس کے بعد سے ملک بھر میں خصوصاً ریاست آسام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے کرفیو نافذ کر کے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کردیا ۔

مزید پڑھیں: بھارت میں متنازعہ بل پر ہنگاموں میں 2 افراد ہلاک

Related Posts