بھارت میں متنازع بل پر ہنگامے، امریکا، برطانیہ کا اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

protest inida
بھارت میں متنازع بل پر ہنگامے، امریکا، برطانیہ کا اپنے شہریوں کیلئے سفری انتباہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آسام سمیت دیگر ریاستوں میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کے لیے سفری انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزرتے دن کیساتھ بھارت کی متعدد ریاستوں میں عوام اور انتظامیہ کے مابین جھڑپوں میں شدت آرہی ہے تاہم اب تک 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق بھارت کی لوک سبھا اور راجیا سبھا نے متنازع شہریت ترمیمی بل منظور کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں خصوصاً ریاست آسام میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے کرفیو نافذ کر کے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کردیا ۔

مظاہرین کے مطابق بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان کے غیرمسلم تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے سے وہ ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے اور ان کی صدیوں پرانی ثقافت متاثر ہوگی۔

ریاست آسام کے گوہاٹی میں گزشتہ رات سے کوئی قابل ذکر واقعہ پیش نہیں آیا جو مظاہرین کا مرکز ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت، مسلم تارکینِ وطن کو شہریت نہ دینے کا بل لوک سبھا نے منظور کر لیا

جنوب میں کیرالہ اور کرناٹک کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی ریلیاں نکالی گئیں،واضح رہے کہ بھارتی کی مغربی بنگال، پنجاب، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اس متنازع قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ شہریت بل کا مقصد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے چھ مذاہب کے غیرمسلم تارکین وطن ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ، جینز اور بدھ مت کے ماننے والوں کو بھارتی شہریت کی فراہمی ہے، اس بل کے تحت 1955 کے شہریت ایکٹ میں ترمیم کر کے منتخب کیٹیگریز کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت کا اہل قرار دیا جائے گا۔

بل کی کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا نے بھی مخالفت کی اور کہا کہ مرکز اس بل کے ذریعے ملک میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Related Posts