روس کی مدد کیلئے شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کی مدد کیلئے شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ
روس کی مدد کیلئے شمالی کوریا کا یوکرین جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کی جانب سے روسی افواج کی مدد کیلئے اپنے فوجی بھیجنے پر غورکیا جارہا ہے،جبکہ اطلاعات ہیں کہ 8 لاکھ سے زائد رضاکاروں نے جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رضاکاروں کی بھرتی کے اعلان کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد نے جنگ میں روسی فوج کی مدد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

روسی صحافی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے پانچ لاکھ فوجی یوکرین جنگ میں روسی افواج کی مدد کرنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں۔

روسی صحافی نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے وار ویٹرن آرگنائیزیشن کے سربراہ نے انہیں بتایا کہ شمالی کوریا کے پچاس ہزار اسپیشل فورس کے جوان یوکرین جنگ میں روس کی مدد کیلئے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی آرمی کے 2ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ،متعدد اموات کا خدشہ

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کا اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے تاہم روس اور شمالی کوریا دونوں نے امریکی دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔یوکرین کا تنازع مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

Related Posts