امریکی آرمی کے 2ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ،متعدد اموات کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی آرمی کے 2ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ،متعدد اموات کا خدشہ
امریکی آرمی کے 2ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ،متعدد اموات کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی فوج کے 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریاست کینٹکی میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں متعدد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کینٹکی کیگورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثہ کینٹکی کی ٹرگ کاؤنٹی میں ملٹری بیس کے قریب پیش آیا۔

جہاں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوئے، رپورٹ کے مطابق حادثے میں تقریباً 9 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر، مسجد پر حملہ، نمازی زخمی، پولیس کا بھی تشدد

واضح رہے کہ ترجمان امریکی فوج کا حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹروں کے عملے کے ارکان سے متعلق فوری طور پر کوئی علم نہیں۔

Related Posts