بلوچستان اور سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 4 روز کیلئے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ
سندھ کو گیس بندش کا سامنا، سی این جی کل سے 3 روز کیلئے بندکرنیکا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ / کراچی: سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند رکھی جائے گی جس کا اطلاق کل شب 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کل رات 12 سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز اور آرایل این جی بند رہیں گے۔اینگرو ایل این جی ٹرمنل ڈاکنگ سے سسٹم میں گیس کی کمی ہوگی۔

ایس ایس  جی سی کے مطابق  ڈرائی ڈاکنگ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق ایل این جی لانے والے ایف ایس آر یو کی تبدیلی کے دوران ڈرائی ڈاکنگ کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔

ایف ایس آر یو تبدیل کرنے کے دوران اینگرو ٹرمینل پر نظرِ ثانی شدہ پروگرام کے تحت ڈرائی ڈاکنگ 14 سے 17 ستمبر تک کی جائے گی۔ اس دوران ڈاکنگ کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں آر ایل این جی 75 سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا کہ سوئی سدرن کمپنی گیس کو کم پریشر کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات پوری کرنے میں مسائل درپیش ہیں۔ تمام سی این جی اسٹیشنز 18 ستمبر کو صبح 8 بجے گیس کی فراہمی بحال ہوجائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث پراچہ نے 10 روز قبل کہا کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

Related Posts