سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان
سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سی این جی ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماغیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں سی این جی کی قیمت 18 روپے لیٹر بڑھ جائے گی جس کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

جب کہ سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث سندھ میں سی این جی کی قیمت 192 روپے کلو ہوجائے گی۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ ہم اوگرا کے نوٹیفکیشن کا انتظار کررہے ہیں، کچھ جگہوں پر سی این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، سی این جی پر ٹیکس بڑھانا اور پٹرول و ایل پی جی پر ٹیکس کم کرنا حیران کن ہے۔

جس سے وزیراعظم کے وژن کے برعکس سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سی این جی سیکٹر کے ٹیکسز میں کمی کرے۔

مزید پڑھیں:ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا، نئی قیمت 168.30روپے ہوگئی

سی این جی سیکٹر کو بھی دیگر سیکٹرز کی طرح مراعات دی جائیں ورنہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوجائے گی اور اس اقدام سے ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا۔

Related Posts