قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران میچ پر گرفت مضبوط کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران میچ پر گرفت مضبوط کرلی
قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران میچ پر گرفت مضبوط کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم  کے خلاف میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کے دوران ہی میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے، پاکستان کیلئے میچ بچانا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ جاری ہے جس کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کی۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز کا 298 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج جاری ہے۔میچ ہیگلے اوول میں کھیلا جارہا ہے۔

اب تک نیوزی لینڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 285 رنز بنائے ہیں اور ان کے صرف 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 33، ٹام بلنڈل 16 جبکہ راس ٹیلر 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی 3 وکٹیں گر جانے کے بعد کپتان کین ولیمسن نے آ کر قومی کرکٹ ٹیم کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 24ویں سنچری اسکورکرکے میچ پر اپنی قومی ٹیم کی گرفت مضبوط کر لی۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق کین ولیمسن 112 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، ہنری نکولس بھی 89 رنز بنا کر سنچری کے قریب آچکے ہیں۔ 85 اوورز کے کھیل میں نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 286ہے جبکہ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے 297 رنز پر اپنی تمام وکٹیں گنوا دیں تھیں۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے اظہر علی سنچری مکمل نہ کرسکے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 297 رنز پر ڈھیر

Related Posts