قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 297 رنز پر ڈھیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ میں 297 رنز پر ڈھیر
قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسر ے ٹیسٹ میچ میں 297 رنز پر ڈھیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کرائسٹ چرچ: میزبان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم نے 297 رنز پر اپنی تمام وکٹیں گنوا دیں، میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی سنچری مکمل نہ کرسکے اور نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اوپنر بیٹسمین نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کا قصہ دوہراتے ہوئے ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہوئے۔ شان مسعود اور عابد علی کے آؤٹ ہونے کے بعد فواد عالم اور حارث سہیل بھی اسکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کرسکے۔

کھانے کے وقفے سے قبل فواد عالم اور حارث سہیل پویلین لوٹ چکے تھے، شان مسعود ایک بھی رن نہ بنا سکے۔ بعد ازاں اظہر علی اور عابد علی کی شراکت داری میں 62 رنز بنے جس کے بعد عابد علی 25 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

حارث سہیل نے صرف 1 رن اسکور کیا، فواد عالم نے 2 رنز بنائے۔ اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 32ویں نصف سنچری بنائی جس کے بعد کھانے کے وقفے کے دوران بارش ہوئی اور کھیل تعطل کا شکار ہو گیا۔

اظہر علی اور محمد رضوان نے دوبارہ میچ کے آغاز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالی۔ 50 رنز کی شراکت داری قائم کرنے کے بعد کپتان رضوان 61 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی 93 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے۔

فیہم اشرف نے 48 جبکہ ظفر گوہر نے 34 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے 5 وکٹیں لے کر خود کو میزبان ٹیم کا سب سے اہم باؤلر ثابت کیا۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ 2، 2 وکٹیں لے سکے۔ 1 کھلاڑی کو میٹ ہنری نے آؤٹ کردیا۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 101 رنز سے ہار چکی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو جیتنے کیلئے فواد عالم کی سنچری اور کپتان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ بھی کسی کام نہ آسکی جبکہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے سنچری اسکور کرکے متعدد اعزازات اپنے نام کیے، فواد عالم نے 11 سال بعد سنچری بنائی جو ٹیسٹ میچز میں ان کی دوسری سنچری تھی، قبل ازیں فواد عالم کو سنچری اسکور کرنے کا موقع 2009ء میں ملا جب انہوں نے پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹیسٹ کھیلا تھا۔

مزید پڑھیں: فواد عالم کی سنچری کام نہ آئی،  پاکستان کو 101 رنز سے شکست

Related Posts