کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی
کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود برطانیہ میں وائرس کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم سامنے آگئی ہے جو عوام کو متاثر کرنے لگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم نے زور پکڑ لیا۔ برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق اس کا نام اے وائی 4.2 رکھا گیا ہے جس کی نگرانی شروع کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ڈیلٹا خطرناک ہے، احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، ایس پی ٹریفک

ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی وائرس سے 60 گنا زیادہ خطرناک ہے، اسد عمر

اے وائی 4.2 قسم کا وائرس برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار کورونا کیسز اور 223 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

 کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک امریکا، بھارت اور برازیل ہیں جن کے بعد وائرس سے برطانیہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک 85لاکھ 41 ہزار 192 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

وائرس کے باعث برطانیہ میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 1لاکھ 38 ہزار 152 ہے۔ ہر روز سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم کی نگرانی جاری ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا سے بچوں کے بیمار ہونے کا امکان دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتا ہے مگر سنگین بیماری کا خطرہ نہیں ہوتا۔

گزشتہ ماہ سامنے آنے والی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری مختلف تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

 تحقیقی رپورٹس میں سے ایک میں 20 جون سے 31 جولائی تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر دریافت کیا گیا کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے نوجوانوں کا ہسپتال میں داخلے کا خطرہ ویکسینیشن کرانے والوں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی قسم ڈیلٹا بچوں میں زیادہ سنگین بیماری کا باعث نہیں، تحقیق

Related Posts