ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے 60 گنا زیادہ خطرناک ہے، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے 60 گنا زیادہ خطرناک ہے، اسد عمر
ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے 60 گنا زیادہ خطرناک ہے، اسد عمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 6 دنوں میں 50 لاکھ افراد کی ویکسینیش کی گئی۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو کامیابیاں پاکستان نے سمیٹی ہیں وہ بڑے بڑے ممالک نہیں کرسکے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے متعلق سفارشات پیش کریں گے۔ ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے 60 گنا زیادہ خطرناک ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ٹارگٹڈ طریقے سے بندشیں عائد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ڈیلٹا ویرئینٹ ہے۔ پاکستان میں وہ صورتحال نہیں دیکھی جو خطے کے دیگر ممالک ہے۔ بنگلادیش میں روزانہ کی بنیاد پر 200 اموات ہو رہی ہیں، دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز میں زیادتی کی وجہ سے اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہوگئی۔

اسد عمر کے مطابق پاکستان میں اب تک تین کروڑ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 16 ایام کے درمیان 1 کروڑ لوگوں کو کرونا کی ویکسین دی گئی۔ ڈیلٹا ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے بہت زیادہ خطرناک ہے۔ وفاقی حکومت اب تک 200 ارب روپے ویکسین خریدنے پر خرچ کرچکی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق اس وقت پورے پاکستان میں 3 ہزار موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسین لگا رہی ہیں۔ پورے ملک 26 سو ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ کورونا کی چوتھی لہر خطرناک ہے تیزی سے پھیل رہی ہے لوگوں کو بےزیادہ احتیاط کرنی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 79 فیصد سے تجاوز کر گئی

Related Posts