ڈیلٹا وائرس بہت خطرناک ہے، شہری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، ایس پی ٹریفک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیلٹا وائرس بہت خطرناک ہے، شہری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، ایس پی ٹریفک
ڈیلٹا وائرس بہت خطرناک ہے، شہری احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، ایس پی ٹریفک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں تیزی آ چکی ہے،این سی او سی کے اجلاس کے بعد کورونا وائرس ایس او پیز پر پر عمل درآمد کے لیے باقاعدہ طور پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی قسم ڈیلٹا وائرس ہے جو بے حد خطرناک ہے جو انڈیا میں ہزاروں جانیں نگل چکا ہے،ٹریفک پولیس اسلام آباد نے اپنے شہریوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لیے کرونا ایس او پیز کے مطابق لائسنس بنوانے والے شہریوں کے لیے اس پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس بنوانے آنے والے شہریوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا ماسک چیک کیا جائے گا شہری ماسک پہنے بغیر ٹریفک آفس میں میں داخل نہ ہو سکیں گے شہری سوشل ڈسٹنس کو یقینی بنائیں گے اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں۔

جبکہ کہ اسلام آباد ایس پی ٹریفک سید قرار حسین نے شہریوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لیے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

شہری اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لیے ویکسین ضرور لگائیں اور جب لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس آفس آئیں تو اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ لائیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

ٹریفک آفس میں داخلے کے لیے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دے دیا گیا ہے، ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں میں آفس کا عملہ آپ کو مکمل معلومات فراہم کرے گا۔

ٹریفک آفس میں داخلے کے وقت ماسک لگائیں، سماجی فاصلہ رکھیں،ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں،ہم سب کو ملکر اس موذی مرض کا مقابلہ کرنا ہے ہمارا عملہ آپ کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہمہ تن گوش ہے۔

یقینا ہمارے قابل قدر شہری اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں گے ہم بھی کوشش کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا حصول لائسنس میں نہ کرنا پڑے اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے معزز شہریوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

Related Posts