ٹرین میں پولیس تشدد سے متاثرہ خاتون کے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملت ایکسپریس سے گر کر جاں بحق ہونے والے لڑکی مریم سے متعلق نئے حقائق منظر عام پر آ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پڑوسیوں کے مطابق مریم دماغی طور پر صحت مند تھی اور اسے کوئی نفسیاتی یا دماغی مسائل نہیں تھے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مریم بی بی کو پولیس اہلکار کے تشدد سے پہلے کچھ عجیب سی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

تاہم نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اب مریم بی بی کے پڑوسیوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مریم کا ذہنی توازن خراب ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، جیو کے مطابق ایک پڑوسی نے تصدیق نے کی وہ مریم کو برسوں سے جانتے ہیں، وہ مکمل صحت مند تھی۔

ٹرین واقعے کے بعد مریم کی میڈیکل رپورٹ پر بھی سابق میڈیکو لیگل نے سوال اٹھا دیے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں مریم کی موت کو حادثاتی یا واقعاتی قرار دیا گیا ہے، جسے مسترد کرتے ہوئے سابق میڈیکو لیگل ڈاکٹر محبوب رند کا کہنا ہے کہ کوئی ڈاکٹر رپورٹ میں یہ نہیں لکھ سکتا ہے کہ موت حادثاتی تھی یا واقعاتی۔

دوسری جانب ایف آئی آر میں بھی پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار خاتون کو بری نگاہ سے دیکھ رہا تھا، اسے بار بار زدوکوب کر رہا تھا جبکہ آخر میں رقم اور نقدی چھین کر مریم کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔

Related Posts