این سی او سی آکسیجن کی سپلائی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،سلیم الزماں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC should reconsider its decision to supply oxygen: says Saleem uz Zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ این سی او سی آکسیجن کی سپلائی سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے جس میں آکسیجن کی سپلائی صرف کورونامریضوں تک محدود کردی گئی ہے۔

کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ اگر اس فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا تو ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاٹی کی ممبرفارما انڈسٹری کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے تحت فارما انڈسٹری کو آکسیجن کی سپلائی بند کر دی گئی ہے جبکہ امراض قلب اور کینسر سمیت متعدد موذی امراض اور جان بچانے والی ادویات کی تیاری میں آکسیجن لازمی جز ہے۔

سلیم الزماں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلے کے بعد فارما انڈسٹری کو آکسیجن کی قلت کے باعث ادویات کی تیار میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین کے کو آپریشن ہیڈ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

صدر کاٹی نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے میں پاکستان کی بڑی ادویہ ساز کمپنیاں موجود ہیں، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی فارما کمپنی بھی کورنگی صنعتی ایریا میں موجود ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر سے اپیل کی کہ فارما انڈسٹری کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ جان بچانے والی ادویات کی تیاری بلا تعطل جاری رہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادویات ساز کمپنیوں کو آکسیجن کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ کورونا کے علاوہ دیگر جان لیواامراض میں مبتلا لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنایاجاسکے۔

Related Posts