یورپی یونین کے کو آپریشن ہیڈ کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

EU’S HEAD OF COOPERATION VISITS FPCCI

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان میں یورپی یونین کوآپریشن کے وفد کے سربراہOvidiu Mic نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ٹر یننگ کے سیکٹر سپورٹ پروگرام(TVET-SSP) کے تین سال سے زائد عرصے کے دوران کامیاب تکمیل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ پروگرام ایف پی سی سی آئی اور TVET کے اشتراک سے جاری رکھے گئے ہیں اوریہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTCC) پاکستان اور GIZ (جرمنی) کی طرف سے نافذ اور منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مزیدبرآں، ناروے کی حکومت نے بھی ان میں تعاون کیاہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ انہیں ایف پی سی سی آئی اورNAVTCC پر فخر ہے کہ انہوں نےTVET-SSP میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگراموں کو موثر انداز میں ممکن بنایا۔

میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہTVET-SSP پاکستان کے دیگر شعبوں اور دیگر شہروں میں بھی میسر ہوں تاکہ پاکستان بھر میں زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز اور خواتین تاجروں کو بھی فائدہ پہنچے۔ انہوں نے TVET-SSPکو 2021 سے آگے جاری رکھنے اور پاکستان کے 90 ملین اسمارٹ فون صارفین تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

Ovidiu Micنے سامعین کو بتایا کہ جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پروگراموں کے تحت یورپی یونین پاکستان میں مختلف شہروں اور شعبوں میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیتی پروگراموں کے لیے 50 ملین یورو تک پاکستان میں خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے حاضرین کو آگاہ کیا کہ زراعت، ٹیکسٹائل، ایس ایم ایز اور ICT کو مزید تو جودی جا ئے گی کیونکہ یہ شعبے پاکستان میں ممکنہ طور پر لاکھوں ملازمتیں پیدا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی غیر ہنر مند افرادی قوت کو نئی مہارتیں حاصل کرنے اور پاکستانی عوام اور کاروباری اداروں کے لیے ہنر مند ملازمین بنانے میں مدد کر نے کی خواہاں ہے۔ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کے کوآرڈینیٹر سلطان رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ FPCCI-GIZ جوائنٹ سیکریٹریٹ کو دوبارہ فعال کرنا 2021 میں ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

TVET پر ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی کے کنوینر سلمان ہارون نے معززحاضرین کوTVET-SSP ٹریننگ پروگراموں پر مشتمل تر بیتی کتابیں حوالے کیں۔

یورپی یونین کےTVET-SSP پروگراموں سے فائدہ اٹھانے اور شرکت کرنے والی کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے تجربات کو پروگراموں کو حاضرین کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ ان اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں نے ان کی کمپنیوں کو مطلوبہ ہنر مند انسانی وسائل کے حصول میں کس طرح مدد کی۔

Related Posts