مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ ہو گئی، طبیعت بدستور ناساز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB to summon Nawaz Sharif tomorrow

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے جبکہ ان کی لندن روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج لندن روانہ ہونا تھا، تاہم طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کی روانگی منسوخ کرنی پڑی جبکہ وزارتِ داخلہ پہلے ہی نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے خط لکھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

وزارتِ داخلہ کے وفاقی احتساب بیورو (نیب) کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے پیش نظر ان کا نام جلد از جلد ای سی ایل سے نکالا جائے۔

نیب حکام نے 9 نومبر کو وزارتِ داخلہ کو لکھے گئے جوابی خط میں سابق وزیر اعظم کی میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں، تاہم نیب سربراہ کی عدم دستیابی کے باعث نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جاسکا۔

نیب چیئرمین کی طرف سے میاں نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکالے جانے کی توقع ہے جبکہ سرکاری میڈیکل بورڈ پہلے ہی انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک روانگی تجویز کرچکا ہے، جبکہ نواز شریف کی روانگی ایک دو روز تک متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکل سکا۔

وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا۔ ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے تاہم  ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کی عدم دستیابی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا

Related Posts