نواز شریف کو پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو حکومت پاکستان نے پانچ سال کے لیے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کو لندن بھجوا دیا گیا ہے۔

نوازشریف کا پاسپورٹ گزشتہ حکومت نے عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے جانے کے بعد منسوخ کر دیا تھا۔ نواز شریف کو رواں سال کے دوران پہلے ہی عام پاسپورٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما اور معزول وزیراعظم نواز شریف تین سال کی طویل خود ساختہ جلاوطنی ختم کرتے ہوئے آئندہ ماہ لندن سے وطن واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واپسی پر مسلم لیگ ن انہیں جیل نہیں جانے دے گی۔

مزید پڑھیں:انصاف ضروری ہے، قوم چیف جسٹس کی جانب دیکھ رہی ہے، عمران خان

جاوید لطیف کا یہ اعلان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے اس دعوے کے کچھ دن بعد سامنے آیا ہے کہ ستمبر کے آخر میں نواز شریف کو ملک واپس لانے کی کوششیں ”کسی ڈیل” کے تحت جاری ہیں۔

Related Posts