سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا
سٹیزن پورٹل: وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر اعظم آفس سے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو خط بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے ارسال کردہ خط میں شکایات کے حل کے لیے متعلقہ افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اچھی خبر آنے والی ہے،اکرم درانی

تفصیلات کے مطابق چند افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ شکایات کا حل وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پیش نہیں کیا گیا۔

تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردہ وزیر اعظم آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات کے ازالے کے لیے تشکیل کی گئی کمیٹی کی سربراہی جوائنٹ سیکریٹری کرے گا جبکہ وزارت کے انتظامی ترجمان اور تکنیکی ترجمان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بد ترین اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی نشاندہی کی جائے جبکہ متعینہ افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری رکھی جائے۔

وزیر اعظم آفس خط میں ہدایت دی گئی ہے کہ  سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے۔ رپورٹ جمع کروانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے انکار کے باوجود سابق حکمرانوں کو طبی این آر او دےدیا گیا  جس کا ثبوت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک سے باہر جانے کی تیاریاں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل سابق حکمرانوں کو بدعنوان اور کرپٹ کہا، تاہم مسلم لیگ (ن)  کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان انکار کے باوجود سابق حکمرانوں کو طبی این آر دینے پر مجبور

Related Posts