وزیراعلیٰ سندھ سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے 226 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد کی سربراہی ایئر وائس مارشل سید صباحت حسین کر رہے تھے،وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ اور دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، تاریخی طور پر یہ پرامن صوبہ ہے، سندھ نے پاکستان کی قرارداد سب سے پہلے پاس کی تھی اس لئے سندھ پاکستان کا خالق صوبہ ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جب 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پہلی حکومت آئی تو لوگ قافلوں میں سفر کرتے تھے، لوگ دن دھاڑےاغوا ہو جاتے تھے، امن امان کی صورتحال خطرناک حد تک خراب تھی۔

کراچی میں نوگو ایریاز قائم تھیں، سندھ حکومت نے اپنی کوششوں سے نہ صرف دیہی علاقوں بلکہ شہری علاقوں میں امن بحال کیا، 2014 میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہروں میں شامل تھا۔

اس وقت کراچی 103 نمبر پر ہے، یہ ہمارے عزم کا نتیجہ ہے، قدرتی وسائل کے حساب سے سندھ امیر صوبہ ہے، ملک کی 70 فیصد گیس ریزرو سندھ میں ہے، تھر کول پورے ملک کی توانائی کا مسئلہ حل کرنے کا ضامن ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے بڑی مخالفت کے باوجود تھر کول سے بجلی بنا کر دکھائی، سندھ حکومت نے تھر کول مائننگ میں 80 فیصد مقامی لوگوں کو روزگار دیا، اسلام کوٹ جہاں سے کوئلہ ملتا ہے وہاں 100 یونٹ تک بجلی مفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر جو غریب ضلع تھا اب وہ خوشحال اضلاع میں شامل ہے، تھر میں زراعت پر بھی نئے تجربات کئے گئے ہیں، نمکین پانی پر زراعت ہورہی ہے اور نمکین پانی میں مچھلی کی افزائش بھی کی جارہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماڈل ولیج کی تھر میں بنیاد ڈالی گئی ہے، تھر واحد ضلع ہے جہاں ماڈل ولیجز میں پانی، بجلی، اسکول، پارک، صحت مرکز موجود ہیں، سندھ حکومت نے صحت کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی کو دنیا کا بہتریں ادارہ بنایا ہے، این آئی سی وی ڈی کے 10 سیٹیلائٹ صوبے بھر میں قائم کئے ہیں،جے پی ایم سی میں کینسر کے علاج کیلئےسائبر نائف سینٹر قائم کیاہے، گمبٹ میں جگر کی پیوندکاری کا بہترین مرکز قائم کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں آئی بی اے سکھر ایک دیہی علاقے میں بہتریں ادارہ ہے، شہری ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اب دریائے سندھ پر کشمور-گھوٹکی پُل قائم کرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی کے نئے ڈی جی انجینئرنگ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم

سندھ واحد صوبہ ہے جس نے دریائے سندھ ہر تین پُل بنائے ہیں، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ سندھ کا پورے ایشیا میں بہترین یونٹ ہے، پی پی پی یونٹ کے تحت صوبے بھر میں بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں۔

ان منصوبوں میں تھر کول مائننگ، صحت سہولیات، تعلیمی ادارے اور دیگر منصوبے شامل ہیں، ہم نے کورونا کیخلاف بھرپوراقدامات اٹھائے، ان اقدامات کے نتائج میں آج وباء کے اثرات کم ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جس نے کورونا کے پیش نظر کراچی میں انفیکشن ڈزیزز اسپتال قائم کیا۔

Related Posts