کے ایم سی کے نئے ڈی جی انجینئرنگ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ایم سی کے نئے ڈی جی انجینئرنگ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم
کے ایم سی کے نئے ڈی جی انجینئرنگ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) میں چیف انجینئر شبیہ الحسن کو ڈی جی انجینئرنگ تعینات کردیا گیا  جنہوں نے ادارے میں ترقیاتی و انقلابی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی کے احکامات کے تحت ڈی جی اقتدار احمد کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ شبیہ الحسن کو ڈی جی انجینئرنگ کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نئے ڈی جی انجینئرنگ نے کراچی کے موجودہ مسائل کے فوری حل کا عزم ظاہر کیا جبکہ سابقہ ڈی جی اقتدار احمد حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کی اسٹریٹ لائٹس تک مرمت نہ کروا سکے۔

تاحال کراچی کی مرکزی اور اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی اندھیروں کا باعث ہے، ذرائع کے مطابق اقتدار احمد ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کے خلاف افسران گروہ کے اہم رکن تھے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے مختلف عہدوں پر براجمان افسران ضروری عوامی امور اور بلدیاتی مسائل جان بوجھ کر نظر انداز کرتے ہیں۔ شہر میں بارشوں کے تھم جانے کے باوجود سڑکوں کے گڑھے پُر نہ کیے جاسکے۔

شہرِ قائد کے عوام نے شبیہ الحسن کی ڈی جی انجینئرنگ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کراچی میں بارش سے تباہ حال سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس مرمت ہوسکیں گی۔

اس حوالے سے نئے ڈی جی شبیہ الحسن نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے جو نئی ذمہ داریاں دی ہیں، انہیں ہر ممکن طور پر پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ سڑکوں کے معمولی گڑھوں پر توجہ نہ دی جائے تو وہ بڑے ہو کر حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہم ان پر جلد قابو پا لیں گے جبکہ کراچی کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وطن کے خلاف  عزائم خاک میں ملائیں گے۔ شبلی فراز

Related Posts