اسلام آباد میں کورونا کا خوف، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آج سے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Red Zone Cell over National Assembly Session

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے تمام دفاترآج سے بند کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر 16 مارچ تک بند رہیں گے۔ سیکرٹریٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ کے تمام دفاتر آئندہ 2 روز کیلئے بند رہیں گے۔ 17 مارچ سے سیکرٹریٹ میں کام کیلئے کم از کم عملے کو بلایا جائے گا۔

اس دوران سیکرٹریٹ کا آئی آر اور آر اینڈ آئی برانچ فعال رکھا جائے گا۔ عملے کو فون پر دستیاب رہنے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا پازیٹو عملہ اسٹیبلشمنٹ برانچ کو اپنی رپورٹس بھجوائے۔ دفتر میں ماسک لازمی پہنے جائیں۔ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی بجائے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری ارسال

Related Posts