پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال
پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز، سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا جارہا ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز زیرِ غور ہے جس کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کی تجویز سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارتِ خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔

سمری میں دی گئی تجاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر، ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل 4 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم سے منظوری کے بعد ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ 15 فروری کے روز عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز رد کی۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی تجویز دی

تھی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

Related Posts