بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی
بابو سر ٹاپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بابو سر ٹاپ کے علاقے میں خوفناک حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والوں میں سے 24 افراد کی نمازِ جنازہ گلگت میں ادا کردی گئی ہے۔

گلگت میں آرمی ہیلی پیڈ پر ادا کی جانے والی نمازِ جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلستستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر راجہ جلال حسین اور فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈ دادن خان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

نمازِ جنازہ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے بارگاہِ خداوندی میں دُعا کی گئی۔ پاک افواج کے دستے نے تمام میتوں کو سلامی پیش کی۔ بعد ازاں تدفین کے لیے میتوں کو آبائی علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکردو سے پنڈی جانے والی کوچ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بےقابو ہوکر چٹان سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں پاک فوج کے 10 جوانوں سمیت  27افرادجاں بحق ہوگئے ۔

مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ2 1افرادشدیدزخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، زخمیوں اورلاشوں کو  آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیاگیا، حادثے کے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقوں سے ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بابو سر ٹاپ بس حادثہ، پاک فوج کے10 جوانوں سمیت 27افراد جاں بحق

Related Posts