بابو سر ٹاپ بس حادثہ، پاک فوج کے10 جوانوں سمیت 27افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
دیامر میں مسافر بس پہاڑ سے ٹکرانے سے خوفناک حادثہ، 26 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسکردو سے پنڈی جانے والی کوچ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بےقابو ہوکر چٹان سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں 27افرادجاں بحق ہوگئے جن میں پاک فوج کے 10جوان بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی ا طلاعات ہیں جن میں سے 10 کا تعلق پاک فوج سے ہےجبکہ2 1افرادشدیدزخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، زخمیوں اورلاشوں کو  آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیاگیا، حادثے کے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقوں سے ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چلا س میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو وہاں منتقل کیا جارہا ہے۔

بابوسرٹاپ ایکسیڈنٹ

پولیس حکام کے مطابق  دور دراز علاقے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے، پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Related Posts