پنڈ دادن خان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنڈ دادن خان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
پنڈ دادن خان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ضلع جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس  کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم  میں واقع پنڈ دادن خان کی موٹر وے سالٹ رینج پر اس خوفناک حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 ٹرالر میں جبکہ 2 بس میں سوار تھے۔ ٹرالر کا ڈرائیور بھی اس حادثے میں جاں  بحق ہوگیا  جبکہ حادثے کے وقت مسافر بس سرگودھا سے کلر کہار جا رہی تھی۔زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔بس میں 55 مسافر سوار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت کے باعث ہوا۔ ٹرالر غلط سمت میں چلانے کے باعث صبح 4 بجے کے قریب یہ حادثہ ہوا جب زیادہ تر  مسافر سو رہے تھے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکردو سے پنڈی جانے والی کوچ بابوسر ٹاپ کے مقام پر بےقابو ہوکر چٹان سے ٹکراگئی جس کےنتیجے میں 27افرادجاں بحق ہوگئے جن میں پاک فوج کے 10جوان بھی شامل ہیں۔

مسافرکوچ چلاس کے قریب بابوسر ٹاپ اورگیتی داس کے درمیان سڑک کنارے موجود چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی ا طلاعات ہیں جن میں سے 10 کا تعلق پاک فوج سے ہےجبکہ2 1افرادشدیدزخمی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بابو سرٹاپ پر ہونے والے حادثے پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، زخمیوں اورلاشوں کو  آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیاگیا، حادثے کے متاثرہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقوں سے ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال چلا س میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ زخمیوں کو وہاں منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بابو سر ٹاپ بس حادثہ، پاک فوج کے10 جوانوں سمیت 27افراد جاں بحق

Related Posts